سبی اور دیگر نواحی علاقوں میں سورج دن بھر آگ اگلتا رہا، قیامت خیزگرمی سے 20افراد بے ہوش، ،شہری گھروں میں بند

پیر 3 جون 2013 23:22

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3جون۔ 2013ء) سبی اور دیگر نواحی علاقوں میں سورج دن بھر آگ اگلتا رہا قیامت خیز جھلس دینے والی گرمی سے مختلف نجی بینکوں میں تنخواہ لینے والے سرکاری ملازمین سمیت 20افراد بے ہوش سینکڑوں پرندے ہلاک ،شہری گھروں میں محصور،کئی علاقوں میں پانی نایاب بجلی کی لودشیڈنگ بھی جاری گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے سبی سے لودشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے عوامی مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سبی ایشیاء کا گرم ترین شہر ہے گزشتہ ایک ہفتہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے پیرکے روز سبی و دیہی علاقوں میں دن بھر سورج آگ اگلتا رہا جھلس دینے والی گرمی پڑنے کی وجہ سے نجی بینکوں سے اپنی ماہانہ تنخواہ لینے والے سرکاری ملازمین سمیت کھیتوں و دیگر علاقوں میں کام کرنے والے20 افراد بے ہوشی کا شکار ہوئے جن کو اتبدائی طبی امداد کیلئے قریبی پرائیویٹ کلینکوں میں لے جایا گیا شدید گرمی کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں پرندے بھی ہلاک ہوئے ۔

(جاری ہے)

سبی کی گرمی کے باوجود نجی بینکوں میں عوام کی سہولت کیلئے کوئی انتظام نہیں ہونے کی وجہ سے بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث دوپہر ایک بجے سے بند ہونے والی دکانین شام کو 8بجے کھلتی ہیں دن بھر جھلس دینے والی گرم لو سے لوگ بے حال ہوتے ہیں شہر وگلیاں سنساں ہوتی ہیں شدید گرمی کے باعث لوگ اپنے گھروں میں محصور رہتے ہیں سبی میں گرمی کی شدت کے باعث برف ودیگر مشروبات کی مانگ میں اضافہ بھی ہوا جبکہ غیر معیاری مشروبات کی کھلے عام فروخت بھی جاری ہے جس کے باعث زیادہ تر بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں شدید گرمی پڑنے پر بھی سبی کے مختلف علا قوں میں پانی کی کمی کا سامنا ہے پی ایچ ای کی جانب سے عوام کو رات تین سے چار بجے پانی کی فراہمی سے بھی لوگ پریشانی سے دوچار نظر آتے ہیں پانی کی قلت کے باعث لوگ دور دور سے پانی لانے پر مجبور ہے جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے سبی کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ سبی کی گرمی کو مدنظر رکھ کر سبی سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے مقامی ڈاکٹر ز کے مطابق دھوپ میں نکلتے وقت سروں کوڈھاپ کر رکھا جائے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں