کچھی وجھل مگسی میں سرکاری مشینری کا استعمال قابل مذمت ہے ، رند پینل کے خلاف تمام سازشوں کو عوام کی طاقت سے ناکام بنادیں گے ، عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ، رند قبیلے کے سربراہ چیف آف رند سردار یارمحمد رند کی آئی این پی سے گفتگو

منگل 7 مئی 2013 23:47

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7مئی۔ 2013ء) رند قبیلے کے سربراہ چیف آف رند سردار یارمحمد رند نے کہا ہے کہ ضلع کچھی وجھل مگسی میں سرکاری مشینری کا استعمال قابل مذمت ہے رند پینل کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو عوام کی طاقت سے ناکام بنادیں گے عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ۔ وہ منگل کو آئی این پی سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ حلقہ این اے 267سے رند پینل کے نامز د امیدوار میر عبدالرحیم رند ، پی بی 31کچھی کے امیدوار میر عامر عزیز رند ، پی بی 30سے رندپینل کے حمایت یافتہ و جمعیت علماء اسلام کے نامزدہ امیدوار حاجی میر ہاشم شاہوانی بھی موجود تھے ، چیف آف رند سردار یارمحمد رند نے کہاکہ رند قبائل سمیت مجھ پر اور میرے بیٹے پر بے بنیاد من گھرٹ الزامات لگا کر مقدمات قائم کئے گئے اورگزشتہ پانچ سال سے ہمارے خلاف مسلسل سازشیں کی جارہی ہیں جس کی پاکستان بھر میں مثال نہیں ملتی یہ سب کچھ مجھے عوام دور رکھنے کیلئے کیا گیا میرے حمایت یافتہ امیدوارون کے قافلوں پر قاتلانہ حملے بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں انہوں نے کہا میر ہاشم شاہوانی کے قافلے پر راکٹوں سے حملہ اور جھل مگسی میں رند پینل کے امیدوار میر عبدالفتاح سمیت ان کے چار ساتھیوں کا قتل قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ایک بار پھر سرکاری مشینری کا استعمال بے دردی کے ساتھ کیا جا رہا ہے گورنر بلوچستان کا بھائی اور سابق وزیرخزانہ کے حمایت یافتہ امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ان کو کامیاب کرانے کیلئے سرکاری مشینری کا ستعمال کیا جا رہا ہے رندپینل کی جانب سے اخبارات میں بیانات کے علاوہ ہم نے الیکشن کمیشن میں بھی اس سلسلے میں اپنے موقف اور تحفظات پیش کئے لیکن اس کے باوجود حلقہ کے ریٹرننگ آسر اور انتظامیہ کو تبدیل نہیں کیا گیا ان حالات میں کچھی وجھل مگسی میں انتخابات گیر جانبدارانہ اور منصفانہ ہوتے نظر نہیں آتے ان تمام تر حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود رندپینل عوام کی وسیع تر مفادات کے خاطر انتخابی عمل کا حصہ بنا ہے ہم عوام اور اپنی سابقہ کارکردگی کے باعث عوامی عدالت میں آئے ہیں رند پینل دعووٴں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہیں 11مئی کو عوام بلاخوف وخطر گھروں سے نکلیں اور ووٹ کا استعمال کرکے سابقہ نااہل حکمرانوں اور کرپٹ نمائندوں کا احتساب کرتے ہوئے ان کو مسترد کرکے کچھی وجھل مگسی میں رند پینل کے امیدواروں کا انتخاب کریں تاکہ عوامی مسائل کو حل کرکے کچھی جھل مگسی کو امن کا گہوراہ بنایا جاسکے عام انتخابات میں کامیابی ہماری ہوگی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں