کوئٹہ ، سبی میں انتخابی دفاتر اور امیدواروں پر فائرنگ اور بم حملوں میں حملہ آور سمیت 2ہلاک ، ایک زخمی

اتوار 5 مئی 2013 00:00

کوئٹہ/ سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) کوئٹہ اور سبی میں انتخابی دفاتر اور امیدواروں پر فائرنگ اور بم حملوں میں حملہ آور سمیت 2ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبی میں حلقہ پی بی 21سبی ون کے امیدوار سردار سرفراز ڈومکی اور حلقہ این اے 265 کے امیدوار دوستین ڈومکی انتخابی مہم کے سلسلے میں تلی جارہے تھے کہ سبی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے ان کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عبدالکریم ڈومکی جاں بحق جبکہ سوالی خان شدید زخمی ہوا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جوابی کاروائی سے ایک حملہ آور جاں بحق جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔

دریں اثناء کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے دیبہ میں واقعہ جمعیت علماء اسلام (نظریاتی ) کے انتخابی دفتر پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ دفتر کو شدید نقصان پہنچا ۔ واقعہ کے بعد ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں