سبی،تلی میں انتخابی قافلے پر حملہ، جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک، ایک گرفتار

اتوار 5 مئی 2013 00:00

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) بلوچستان کے علاقے تلی میں آزاد امیدوار دوستین ڈومکی اور سرفراز ڈومکی کے قافلے پر دستی بم حملے اور فائرنگ میں ایک شخص زخمی ہوگیا، جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سبی کے مطابق تلی میں آزاد امیدوار دوستین ڈومکی اور سرفراز ڈومکی کے قافلے پر حملہ کیا گیا، ملزمان نے پہلے دستی بم پھینکا اور پھر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا ہے کہ جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں