ووٹ کے ذریعے عوام کی تقدیر بدل دیں گے، سبی کے عوام تبدیلی کیلئے ہمارا ساتھ دیں ،پی بی 21سبی سے آزاد امیدوار نوابزادہ باروخان باروزئی کا کارنر میٹنگزسے خطاب

ہفتہ 20 اپریل 2013 20:39

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اپریل۔ 2013ء) پی بی 21سبی سے آزاد امیدوار نوابزادہ باروخان باروزئی نے کہ ہے کہ ووٹ کے زریعے عوام کی تقدیر بدل دیں گے سبی کی عوام تبدیلی کیلئے ہمارا ساتھ دیں ہمارا مقصد اقتدار نہیں عوامی مسائل کاحل ہے ۔ وہ ہفتہ انتخابی مہم کے موقع پر دہپال خودر، کڑک ، خجک ، گلوشہر کے علاوہ سبی کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پران کے ہمراہ عنایت اللہ مرغزانی،ملک حنیف جدون ، میر امداد خان باروزئی، طارق دہپال کے علاوہ باروزئی قبائل کے سیاسی و عوامی عمائدین بھی موجود تھے ، نوابزادہ باروخان باروزئی نے کہا کہ ہم نے اقتدار کو کبھی اہمیت نہیں دی ہمارا مقصد عوامی مسائل کا خاتمہ ہے سبی کی بلارنگ ونسل خدمت ہمارے خاندان کی راویات ہے ہم اپنے آباوٴاجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سبی کو ماڈل علاقہ بنانے کیلئے تمام صلاحیتوں کا استعمال کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کی پرچی کا درست استعمال کریں ووٹ کی طاقت سے جھوٹے نعرے لگانے والوں کو مسترد کریں عام انتخابات میں اپنے قمیتی ووٹ مٹکے کے نشان پر ڈالیں سبی کے دیرینہ مسائل کے خاتمے کیلئے ہمارا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت ہمارا سرمایہ ہےء عوام کے اعتماد پرپورا اتریں گے واضح رہے کہ سبی کے وسیع تر مفاد کے خاطر آزاد امیدوار عنایت اللہ مرغزانی ، اعجاز احمد مرغزانی پشتونخوامیپ کے سیدنوراحمد شاہ نے نوابزادہ باروخان باروزئی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے حق میں دستبراد ہوکر اپنے کاغذات نامزدگی بھی واپس لے لئے انہوں نے کہا کہ سبی کی عوام11 مئی کو انتخابی نشان مٹکے کو اپنے قمیتی ووٹ دے کر کامیاب بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں