سبی امیدواروں کی انتخابی مہم دن رات جاری توڑ جوڑ کا سلسلہ شروع، قبائل بھی متحرک، حلقہ 265 سبی کوہلو ڈیرہ بگٹی ہرنائی ،جبکہ پی بی 21سبی کی نشست پر کانٹے دار مقابلے کا مکان

منگل 16 اپریل 2013 22:48

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16اپریل۔ 2013ء)سبی امیدواروں کی انتخابی مہم دن رات جاری توڑ جوڑ کا سلسلہ شروع قبائل بھی متحرک حلقہ 265 سبی کوہلو ڈیرہ بگٹی ہرنائی ،جبکہ پی بی 21سبی کی نشست پر کانٹے دار مقابلے کا مکان تفصیلات کے مطابق 11مئی کے عام انتخابات کی تیاریاں ملک بھر کی طرح سبی میں بھی زروشور سے جاری ہیں اتخابی سرگرمیوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے انتخابی سرگرمیوں میں جہان امیدوار سرگرم نظر آتے ہیں وہاں سبی کے قبائلی افراد بھی اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے سرتوڑ کوششوں میں مگن ہیں اس سیاسی پیشرفت کے ساتھ ساتھ علاقے کے لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی تیز تر ہوتا جارہے ہے ہر امیدوار اپنے ووٹرز کو قریب لانے کے علاوہ روٹھے ہوئے ساتھیوں کو منانے میں مصروف ہیں مختلف افراد اور سیاسی پارٹیوں میں شمولیت سمیت آزاد امیدواروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انتخابات میں ان کی حمایت کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی جارہی ہے سبی وگردونواح میں دن رات منعقد ہونے والی میٹنگوں اجلاسوں اور احتجاعات میں لوگ شریک ہورہے ہیں جبہ دیہی علاقوں میں بھی انتخابی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ قومی اور صوبائی نشستوں پر کانٹے دار مقابلے ہوگا ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں