انتخابات میں کسی کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے ، عملی اقدامات پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں ، برسراقتدار آکر بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کا ازالہ کریں گے،رند قبیلے کے سربراہ اور حلقہ این اے 267 سے امیدوار سردار یا رمحمد رندکی عمائدین سے بات چیت

منگل 16 اپریل 2013 22:43

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16اپریل۔ 2013ء) رند قبیلے کے سربراہ اور حلقہ این اے 267 سے امیدوار سردار یا رمحمد رند نے کہا ہے کہ 11مئی کے عام انتخابات میں کسی کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے ، عملی اقدامات پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں ، برسراقتدار آکر بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کریں گے۔وہ منگل کو حلقہ این اے 267کیچ کے مختلف علاقوں کے انتخابی دورے کے موقع پر قبائلی عمائدین سے بات چیت کررہے تھے ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف آف لاشاری سردار دھنی بخش لاشاری ، سابق ناظم اعلیٰ کچھی سردار خان رند ،رندگروپ و رند پینل کے رہنماوٴں کے علاوہ قبائلی سیاسی شخصیات بھی موجود تھی ۔ سردار یارمحمد رند نے کہا کہ سابق نمائندوں نے حلقہ این اے 267کو صوبے کا پسماندہ علاقہ بناکر عوام کو اغواء کاروں ،چوروں کے حوالے کردیا ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیا گیا لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے مزید مشکلات میں ڈالا گیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کے وسائل کو لوٹنے اور عوام کو پسماندہ رکھ کر ترقی کے نام پر باشعور اقوام کامذان اڑانے والے اب کس منہ سے لوگوں کے پاس جائیں گے۔ سردار یارمحمد رند نے کہا کہ عوام کے حقوق کے حصول کیلئے رندگروپ کی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں ہم عملی اقدامات پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ عوام کے مسائل حل ہو ں سابق ادوار میں عوام کی جوخدمت ہم نے کی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہمارے دورمیں لوگوں اپنے گھروں میں بھی محفوظ تھے لیکن اب یہ حال ہے کہ لوگ نماز کیلئے مسجدوں میں بھی جانے کیلئے اپنے گھروں سے نہیں نکلتے۔

یارمحمد رند نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے باشعور بزرگ اور نوجوان تبدیلی کیلئے میرے ہمسفر ہوکر ہمارا ساتھ دیں اور عام انتخابات میں متحد ہوکر رند گروپ کے امیدواروں کو اپنے قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنائیں انتخابات میں کامیاب ہوکر لوگوں کے مسائل کا حل کرنے کے علاوہ ان کوتمام بنیادی سہولیات عوام کے گھروں کی دہلیز پر فراہم کریں گے 11 مئی کا سورج ہم سب کی کامیابی کی نوید لے کر روشن ہوگا ۔ واضح رہے کہ رندگروپ نے عام انتخابات کیلئے عوامی رابط مہم کا آغاز کردیا ہے رند گروپ کے سربراہ سردار یارمحمد رند کے علاوہ رندگروپ کے رہنماوٴں نے کارنرمیٹنگوں کو سلسلہ بھی شروع کردیا ہے

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں