ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ نے جعلی ڈگری کا الزام ثابت ہونے پر پی پی پی کے سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک کو 2 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا‘ بلوچستان ہائی کورٹ سبی بینچ نے سابق سپیکر ظہور کھوسہ کی ضمانت منسوخ کر دی ‘گرفتاری کا حکم سبی بینچ نے سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد کی سزا کو معطل کرکے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے

جمعہ 5 اپریل 2013 17:10

کوئٹہ/ سبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 5اپریل 2013ء) ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ نے جعلی ڈگری رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء وسابق صوبائی وزیر علی مدد جتک کو 2 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ سبی بینچ نے سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی میر ظہور کھوسہ کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے انہیں گرفتاری کا حکم دیدیا‘ سبی بینچ نے ہی سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد کی سزا کو معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق علی مدد جتک نے 2008کے انتخابات میں پیپلزپا رٹی کے ٹکٹ پر حلقہ پی بی فائیو سے کاغذا ت نامزدگی جمع کرائے اور شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیر پور سندھ سے بی اے کی ڈگری پیش کی تھی جسے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جعلی قرار دیدیا علی مدد جتک کیخلا ف ایف آئی آر درج ہوئی اور ایڈیشنل سیشن جج viعبدالحکیم کاکڑ کی عدالت نے ان کیخلاف مقدمہ چلایا گیا جمعہ کو عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے علی مدد جتک کو دو سال اور دس ہزا ر روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔

(جاری ہے)

فیصلہ سنانے کے بعد علی مدد جتک کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کے سبی سرکٹ بینچ نے سابق ایم این اے ہمایوں عزیز کرد کو جعلی ڈگری میں سنائی گئی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیدیا ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سبی سعادت اللہ بازئی کی عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی میر ہمایوں عزیز کرد کو جعلی ڈگری کیس میں ایک سال قید پانچ ہزار جرمانہ کی سزاسنائی تھی جس کو بلوچستان ہائیکورٹ سبی کے سرکٹ میں چیلنج کیا گیا جس پر عدالت نے ماتحت عدالت کے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا ہمایوں عزیز کرد 2008 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر این اے 267کچھی سے کامیاب ہوئے تھے سبی سرکٹ بینچ نے ہی ایک اور مقدمے میں سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرظہور حسین کھوسہ کی جعلی ڈگری کیس میں عبوری ضمانت منسوخ کرکے سزا برقرار رکھتے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم دیدیامیر ظہور کھوسہ کو جعلی ڈگری کیس میں ڈسٹرکٹ سیشن جج ڈیرہ اللہ یار کی عدالت نے دو سال قید اور پانچ ہزار جرمانے کی سزاسنائی تھی جس کے خلاف میر ظہور کھوسہ نے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور ضمانت پر رہائی حاصل کی تھی جمعہ کو بینچ نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ان کی اپیل خارج کی تھی اور ان کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں