منظم طریقے سے بلوچستان کو لہولہان کیا جارہا ہے، مسافربسوں پر فائرنگ اور بیگناہ لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا قتل اور ملزماں کا فرارہونا سمجھ سے بالاتر ہے،بلوچ تحریک برائے انسانی حقوق بلوچستان کی چیئر پرسن رابعہ بلوچ کی خصوصی گفتگو

بدھ 13 مارچ 2013 19:59

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13مارچ۔ 2013ء) بلوچ تحریک برائے انسانی حقوق بلوچستان کی چےئر پرسن رابعہ بلوچ نے کہا ہے کہ انتہائی منظم طریقے سے بلوچستان کو لہولہان کیا جارہا ہے مسافربسوں پر فائرنگ اور بیگناہ لوگوں سمیت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے ۔ آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے رابعہ بلوچ نے کہا بسمیہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت اور دوافراد کے اغواء کے علاوہ گزشتہ شب مچھ کے مقام پر نامعلوم افراد کی کوئٹہ سے مانسہرہ جانے والی مسافر کوچ پر فائرنگ سمیت کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا قتل اور ملزماں کا فرارہونا سمجھ سے بالاتر ہے افسوس کی بات ہے ان وارتوں میں ملوث افرادکو آج تک کوئی گرفتار نہیں کر سکا اور نہ ہی آج تک کسی مجرم کا سراغ مل سکا ہے ، نہ جانے انہوں نے کون سی جادوئی ٹوپیاں پہن رکھی ہیں جو کسی کو بھی دکھائی نہیں دیتے انتہائی دیدہ دلیری سے واردت کرکے غائب ہوجاتے ہیں ، رابعہ بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر حملے محنت کشوں کے علاوہ تعلیم و صحت کے شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والے افراد کی ظالمانہ قتل اور قاتلوں کو قانوں کی گرفت میں لانے میں حکومت کی ناکامی ایک معمول بن چکی ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت ٹھوس بنیادوں پر عوام اور مسافروں سمیت سرکاری خدمات سرانجام دینے والوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرتے ہوئے سماج دشمن عناصر سے نمٹنے اور محب وطن عوام کو تحفظ دینے کی جامع حکمت عملی بروئے کار لائی جائے اور قومی شاہراہوں پر مسافروں کی حفاظت کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

بلوچ تحریک برائے انسانی حقوق بلوچستان کی چےئر پرسن رابعہ بلوچ نے مشکاف کے قریب جعفرایکسپریس کی زدمیں آکر دولیویز اہکاروں کہ ہلاکت پر افسوس اور دکھ کا اظہا رکیا ، رابعہ بلوچ نے کہا کہ انتخابات میں عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے بھی حکومت اقدامات کرے تاکہ لوگ اپنے مسائل کے حل کیلئے ایماندار لوگوں کو منتخب کر سکیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے ہر ظلم پر آواز بلند کرنا ہمارا فرض ہے جس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کیا جائے گا ،بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے عوام بھی اپنا کردار ادا کریں اور دہشت گردوں کے خلاف آواز بلند کریں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں