سبی اسکاوٴٹس کے زیراہتمام ضلع کچھی کے 50 لیویز ریکووٹس کی تربیت مکمل ہونے پر پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب

جمعہ 15 فروری 2013 18:40

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15فروری۔2013ء)سبی اسکاوٴٹس کے زیراہتمام ضلعی کچھی کے 50 لیویز ریکووٹس کی تربیت مکمل ہونے پر پاسنگ آوٹ پریڈ کی پروقار تقریب سبی اسکاوٴٹس کے ہیڈکوارٹر بمقام سبی کے پریڈ گراوٴنڈمیں ہوئی جس کے مہمان خصوصی سبی اسکاوٴٹس کے میجر نوید احمد تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مچھ ،ڈھاڈر کے علاوہ لیویز فورسز کچھی وسبی اسکاوٴٹس کے افیسران و جوان بھی موجود تھے ، تربیت مکمل کرنے والے کچھی لیویز فورس کے ریکروٹس نے پریڈ کاخوبصورت مظاہرہ پیش کرتے ہوئے مہمانوں کو سلامی دی پاسنگ آوٹ پریڈ کا باقاعدہ آغاز اللہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے ہوا تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری عبدالطیف نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صوبدار محمد عباس نے سرانجام دےئے، تربیت کے دوران تحریری امتحان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لیویز ریکروٹ شیر محمد، فیزیکل کا بہترین مظاہر ہ رب نواز ،ڈرل (پی ٹی ) کابہترین مظاہرہ جاوید اقبال، تربیت کے دوران بہتر نشانے باز اعتبار خان ، تربیت کے دوران اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے ریکروٹ جاوید خان کی خدمت کوسراہتے ہوئے ان کو انعامات سے نوازا گیا پاسنگ آوٹ ہونے والے ریکروٹس سے سبی اسکاوٴٹس کے میجر نویداحمد نے ملک وقوم سے وفا داری فرض کی ادائیگی میں ایمانداری کا حلف لیا ، اس دوران گراوٴنڈ اللہ اکبر پاکستان زندہ باد سے گونج اٹھا، پاسنگ آوٹ ہونے والے کچھی لیویز کے ریکروٹس سے خطا ب کرتے ہوئے میجر نویدنے کہا کہ جس مہارت اور محنت سے آپ سب نے تربیت حاصل کی وہ قابل تعریف ہے آج کا دن ہمارے ساتھ ساتھ آپ سب کیلئے بھی اہمیت کا حامل ہے اس کامیابی پر سبی اسکاوٴٹس کے آفیسران اور تربیت مکمل کرنے والے تمام ریکروٹس شاباش اور مبارکباد کے مستحق ہیں ہمیں امید ہے کہ کامیاب ہونے والے ریکروٹس لیویز فورس کا معیار بلند کرنے کیلئے اپنی صلاحتیوں کو بروئے کارلاکر ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے نجات دلانے کے ساتھ ساتھ ضلع کچھی میں جرائم کے خاتمہ اور ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے جدوجہد کریں گے ہرمیدان میں کامیاب ہوکر اساتذہ کرم کا نام روشن کریں گے ، سبی اسکاوٴٹس نے لیویز فورس کی مستقبل کی زمہ داریوں اور جدید دور کے تقاضوں کومدنظر رکھتے ہوئے جوانوں کو جوتربیت فراہم کی وہ حالات کے مطابق ہے سبی اسکاوٴٹس (ایف سی) میں تربیت کا معیار ترقی یافتہ ممالک کے کسی بھی جدید ادارے سے کم نہیں لیویز فورس کو سبی اسکاوٴٹس کے تربیت یافتہ آفیسراں نے جو تربیت فراہم کی وہ اعلیٰ ترین معیاری تربیت ہے ، ہم اپنی لیویز فورس کے ساتھ ساتھ پاک فوج اور سبی اسکاوٴٹس پر فخر کرتے ہیں فورسز کے جوان ہمارا قمیتی سرمایہ ہیں ۔

(جاری ہے)

لیویز فورس کے اہکاروں پر سرکار نے جو اعتماد کیا ہے اس پر آپ سب ایمانداری کے ساتھ اپنی خدمات سرنجام دیتے رہیں گے اللہ تعالیٰ آپ کے ہے نیک کام میں مددگار ہوگا۔سبی کچھی میں امن وامان کا قیام ہر صورت ممکن بنایا جائے گا جس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کریں گے واضح رہے کہ کمشنر نصیرآباد اور ڈپٹی کمشنر کچھی کی دوخواست پر آئی جی ایف سی میجر جنرل عبید اللہ خٹک کے احکامات کے مطابق کچھی لیویز فورس کے جوانوں کی تربیت کیلئے سبی اسکاوٴٹس نے اپنی زمہ داری لی اور 200اہلکاروں کی مرحلہ وار تربیت کی گئی۔

مرحلہ وار50.50 اہکاروں کی تربیت مکمل کردی گئی، تربیت کے بعدلیویز فورس میں بہتر انداز سے اپنی زمہ داری سرانجام دےئے رہے ہیں پاسنگ آوٹ پریڈ کے موقع پر سبی اسکاوٴٹس کے بینڈ نے اپنی خوبصورت دھن پر بینڈ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمانوں کو سلامی پیش کی جس کے بعد تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس نے تربیت کے دوران حاصل کی گی ٹرینگ کا عملی مظاہرہ (ڈیمو)پیش بھی کیا ۔

کچھی لیویز فورس کے اہلکاروں کی کامیاب تربیت حاصل کرنے والے ریکروٹس کو کمانڈنٹ سبی اسکاوٴٹس کرنل محمد افضال محمود ، کرنل یاسین نے مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تربیت یافتہ اہکار لیویز فورس کا معیار بلند کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کریں گے اور علاقہ سے جرائم کا خاتمہ کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں