سبی سمیت گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری سردی کی شدت میں اضافہ ، کئی علاقوں میں گیس پریشر میں

جمعہ 15 فروری 2013 18:40

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15فروری۔2013ء) سبی سمیت گردونواح میں بارش کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری رہا۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، کئی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کچے مکانات کو جزوی نقصان کئی علاوہ زیر آب ، ٹاوٴن کا عملہ صفائی میں مگن تفصیلات کے مطابق سبی و گردونواح میں گزشتہ روز سے جاری بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہا،بارش کے باعث سردی کی شدید میں اضافہ ہوا، سردی کے باوجود سبی و گردونواح میں گیس پریشر میں کمی کے باعث عوام مشکلات کا شکار رہے ، دن اور رات بھر جاری ہلکی وتیز بارش کے باعث سڑکیں ندی نالوں کامنظر پیش کرنے لگی ، تاہم ٹاوٴن کیمٹی کے اہکار نالیوں کی صفائی کرتے نظر آئے بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے کی بھی اطلاعات ملی ، کچے مکانات کو جزوی نقصان بھی ہوا تاہم کسی بھی علاقہ سے جانی و مالی نقصانات کی کوئی اطلاع نہ مل سکی۔

(جاری ہے)

سبی میں سردی کی شدید میں اضافہ کے باعث انڈوں اور مونگ پھلی کی قمیتوں میں اضافہ ہوا ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں