سبی تاریخی میلے میں جانوروں کی سب سے بڑی منڈی لگانے کیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے ، میلے میں مالداروں کو سہولیات کی فراہمی اور جانوروں کی صحت و علاج معالجے کیلئے مکمل انتظامات کئے جائیں گے،سیکرٹری لائیواسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ بلوچستان میر نسیم احمد لہڑی کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 15 فروری 2013 18:40

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15فروری۔2013ء) سیکرٹری لائیواسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ بلوچستان میر نسیم احمد لہڑی نے کہا ہے کہ سبی کا سالانہ تاریخی میلے میں ملک کی سب سے بڑی جانوروں کی منڈی لگانے کیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے ، سبی میلے میں مالداروں کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے جانوروں کی صحت و علاج معالجے کیلئے مکمل انتظامات کئے جائیں گے ۔

وہ جمعہ کویہاں بیف ریسرچ سینٹر میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک سبی ڈویژن الحاج ڈاکٹر جمال احمد مری ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک سبی حاجی ڈاکٹر محمد افضل لودھانی کے علاوہ محکمہ لائیواسٹاک سبی کے آفیسران بھی موجود تھے ، سیکرٹری لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بلوچستان میر نسیم احمد لہڑی نے کہا کہ سالانہ سبی میلے مویشان واسپال میں بلوچستان کے علاوہ ملک بھر سے مالداروں کی شرکت کے باعث اربوں کا کاروبار ہوتا ہے ، ملک بھر سے منڈی میں جانوروں کی آمد سے میلے میں چار چاند لگ جاتے ہیں ، حالیہ تباہ کن بارشوں کے باعث سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی ، بختیا رآباد ، لہڑی، سبی، بھاگناڑی ، تلی ،کوہلو، ہرنائی سمیت دیگر سیلاب سے تباہ حال علاقوں میں جانوروں کی اموات کے باوجودسبی میلے میں 50 ہزارسے 80 ہزار جانوروں کی آمد ہوسکتی ہے ،سبی میلے میں ملک کی سب سے بڑی جانوروں کی منڈی لگائی جائے گی جس میں روزانہ کی بنیاد پر خرید وفروخت ہوتی ہیں ، اس مرتبہ محکمہ لائیوا سٹاک مالداروں کی خدمت کا سابقہ راویت برقرار رکھا گیا ، جانوروں کی حفاظت اور ان کے علاج معالجے کیلئے محکمہ لائیواسٹاک کا عملہ دن رات اپنی خدمات پیش کرے گا ، جبکہ میلے کے دوران مالداروں میں شعور واگہی کے حوالے سے بیف ریسرچ سینٹر میں تربیتی ورکشاب کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

سبی میلے کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت ولاپرائی ہرگز برادشت نہیں کی جائے گی باہر سے آنے والے تمام مہمانوں کو ہرممکن خیال رکھا جائے ۔ قبل ازیں ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک الحاج ڈاکٹر جمال احمد مری نے سیکرٹری لائیواسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ بلوچستان میر نسیم احمدلہڑی کو حالیہ سیلاب کے بعد محکمہ لائیواسٹاک کی جانب سے اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سبی ،بختیا رآباد ،لہڑی ، تلی، جھل مگسی، اوستہ محمد، جعفرآباد، نصیر آباد ۔

صحبت پور ودیگر سیلاب زدہ علاقوں میں مالداروں کے نقصانات کے ازالہ کیلئے تمام وسائل کا ستعمال کیا گیا ہے ،مالداروں کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے ان کی ہر ممکن مدد کی گئی ہے، اس وقت تک سیلاب زدہ علاقوں میں10لاکھ سے زائد جانوروں کے علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں ہیں، جبکہ جانوروں کو موسمی بیماریوں سے بچانے کیلئے ویکسین نیشن کرکے جانوروں کو موسمی بیماریوں سے محفوظ کردیا گیا ہے ، مالداروں کے مال مویشیوں کے بہتر علاج معالجے اور ویکسین نیشن کیلئے محکمہ لائیواسٹاک کے ڈاکٹرز اورسیلاب زدہ علاقوں میں موبائل وٹیر نری کیمپ کامیابی کے ساتھ اپنی خدمت سرانجام دے رہے ہیں ۔

ڈاکٹر جمال مری نے سبی میلے کے حوالے سے محکمہ لائیواسٹاک کے جانب سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں بھی آگہی فراہم کی ، اس موقع پر سیکرٹری لائیواسٹاک بلوچستان نے محکمہ لائیواسٹاک کی تفصیلی آگہی روپورٹ کے بعد ان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے سبی میلے کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کے احکامات جاری کردئیے

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں