سبی کا راویتی شان و شوکت سے 21 فروری سے شروع ہوگا ، کلچرل شوز 23 فروری تک جاری رہیں گے،،جشن سبی کے موقع پر کلچرل شوز کے انعقاد سے عوام کو تفریحی کا موقع فراہم ہوتا ہے،ڈپٹی کمشنر سبی عزیز احمدجمالی کی معروف گلوکار شہزاد رائے سے گفتگو

جمعہ 15 فروری 2013 18:39

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15فروری۔2013ء) ڈپٹی کمشنر سبی عزیز احمدجمالی نے کہا ہے کہ موسیقی روح کی غذا ہوتی ہے بہترین موسیقی سن کر تسکین ملتی ہے ،جشن سبی کے موقع پر کلچرل شوز کے انعقاد سے عوام کو تفریحی کا موقع فراہم ہوتا ہے، سبی میلے میں عوام کو بہترین تفریحی کے مواقع فراہم کرنا ہماری زمہ داریوں میں شامل ہے ۔ وہ ملک کے معروف گلوکار شہزاد رائے سے ڈی سی آفس سبی میں گفتگو کررہے تھے ۔

اس موقع پر بلوچستان کے لوک فنکار وسو خان ،سبی اسکاوٴٹس کے کرنل یاسین ، ڈاکٹر کیپٹن عبدالستار، میر عبدالصمد بنگل زئی بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر سبی عزیز احمد جمالی نے سبی میلے کے حوالے سے بتایا کہ سبی پاکستان کا قدیم ترین شہر ہے جو اپنے روایتی حسن اور گرم موسم کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے اس کی اپنی ثقافت ہے یہاں کے لوگ محبت جفاکش و مہمان نوازلوگ ہیں جو آپس میں پیار و اتحاد کے ساتھ پرسکون زندگی بسرکررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سبی میلے کے موقع پر کلچرل شوز میں ملک بھر سے مقبول فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں سبی کا راویتی شان و شوکت سے 21 فروری سے شروع ہوگا جو 25 فروری تک جاری رہے گا جبکہ سبی میلے کے کلچرل شوز 19 فروری سے شروع ہونگے اور 23 فروری تک جاری رہیں گے انہوں نے بتایا کہ سبی کی عوام اور ضلعی انتظامیہ نے سبی میلے کو بھر پورانداز میں اور باقاعدگی سے منانے کی صدیوں اورغالبا ہزاروں برس کی راویت کو مضبوطی سے قائم کررکھا ہے واضح رہے کہ ہزاروں برس قدیم روایتی سبی میلے کا افتتاح21 فروری کو گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی کریں گے ،سبی میلے کی اختتامی تقریبات کے مہمان خاص وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ہونگے سبی میلے میں جانوروں کی عالمی منڈی توجہ کا باعث ہوتی ہے اس کے علاوہ کلچرشو، ہارس اینڈ کیٹل شو، مظاہرہ بینڈ، قومی نغمے، فلاورشو، جانوروں کی نمائشی پریڈ، گھوڑا ناچ، علاقائی رقص، نیزہ بازی کے مقابلے، گھوڑا ریس، رسی کشی ، ملاکڑہ خرگوش کتادوڈ،موٹر سائیکل جمپ، چلڈرں شو، نیلام گھر، آتش بازی کا مقابلوں کے علاوہ زرعی و صنعتی نمائش میں صوبے کے مقامی اور قومی سطح کے زرعی وصنعتی اسٹالز بھی لگائے جائیں گے جبکہ لوگوں کی تفرعی کیلئے سرکس موت کا کنواں میجک شو،جھولے چڑیا گھر کے ساتھ ساتھ خواتین کیلئے مینا بازار، اسکولوں ،کالجز کے طلباء و طالبات کے درمیان کھیلوں کے مقابلے بھی ہونگے ، سبی کا تاریخی میلہ سبی سمیت بلوچستان بھر کی عوام کیلئے نہایت اہمیت رکھتا ہے ، 1948ءء کے سبی میلے میں قائداعظم نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

1972ءء میں بلوچستان کی پہلی منتخب صوبائی حکومت میں سبی میلہ منفرد نظر آیا تھا۔فروری 2013 ءء کے سبی میلے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے سبی میلے کے حوالے سے چیف آفیسر ٹاوٴن کیمٹی نے سبی شہر کو صاف ستھرے رکھنے کیلئے انتظامات کردئیے ہے ۔ عملے کی کمی کے باوجود شہر بھر کی صفائی قابل تعرتف ہے ۔ سبی شہر کو دلہن کی طرح سجانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں