سبی، سردار یار محمد رند کے تیسری بار وارنٹ گرفتاری جاری

بدھ 2 جنوری 2013 20:25

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء)سبی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل کے ایک مقدمے میں رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

بدھ کوسردار یار محمد رند کے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ محمد نواز بارکزئی پر مشتمل انسداد دہشت گردی کی سبی میں عدالت نے تیسری بار جاری کئے۔ اس سے قبل بھی ان کے 2 بار وارنٹ جاری ہوچکے ہیں، ان پر بولان کے علاقے ہفت ولی میں 2افراد کے قتل کا الزام ہے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں