بولان،بس سے اغوا کیے جانے والے 2مسافروں کو قتل کردیا گیا،جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی، مغویوں کی لاشیں مچھ کی پہاڑیوں سے برآمد، سول ہسپتال منتقل کردیا گیا

جمعہ 21 دسمبر 2012 13:20

سبی/بولان/مچھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔21دسمبر 2012ء ) بولان کے قریب مسافر بس سے اغواء کئیے جانے والے دو مسافروں کو اغوا کاروں نے قتل کردیا ، جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔

(جاری ہے)

بولان سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس پر گزشتہ روز فائرنگ کی گئی تھی جس سے 3 مسافر جمشید ، عطاء اور صدیق موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔فائرنگ کے بعد مسلح افراد دو مسافروں کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے تھے جن کی لاشیں جمعہ کی صبح مچھ کی پہاڑیوں سے ملی ہیں۔ لاشوں کو مچھ کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں رات سے سرچ آپریشن جاری ہے مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں