سبی، رکن بلوچستان اسمبلی یار محمد رند اوران کے بیٹے سمیت25 افراد کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 20 دسمبر 2012 16:31

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔20دسمبر 2012ء ) سبی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن بلوچستان اسمبلی یار محمد رند اوران کے بیٹے سمیت25 افراد کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

یار محمد رند پر بولان میں 2 افراد کے قتل کا الزام ہے۔ عدالت نے سردار یار محمد رند کے بیٹے سردار خان رند سمیت دیگر 25 افراد کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک ہفتہ قبل بھی سردار یار محمد رند کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے لیکن ان کی تعمیل نہ ہوسکی تھی۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں