سستے انصاف کی فراہمی کیلئے زیرسماعت مقدمات کو جلد نمٹایا جائے ، چیف جسٹس بلوچستان

بدھ 25 نومبر 2009 18:59

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 نومبر ۔2009ء) سبی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ قاضی فائز نے کہا کہ سستے انصاف کی فراہمی کیلئے زیرسماعت مقدمات کو جلد نمٹایا جائے تاکہ عوام کو بروقت ریلیف میسر ہو سکے بلوچستان ہائی کورٹ سرکٹ بینچ کو جلد سبی میں شروع کردیا جائے گا محکمہ بی اینڈ آر ہائی کورٹ سرکٹ بینچ کی عمارت مں موجود خامیوں کو فوری طور پر دورے کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ سبی سرکٹ بینچ کی عمارت کے معائنے کے موقع پر صحافیوں اور وکلاء برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیشن جج عبداللہ کاکڑ سیشن جج سبی جان محمد گوہر سینئر سول جج محمد علی ایڈیشنل سیشن جج فاروق لہڑی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل رجسٹرار ہائی کورٹ غلام مرتضی اور ڈسٹرکٹ بار کے صدر حاجی اختیار خان مرغزانی بھی موجود تھے چیف جسٹس نے کہا کہ میر ی ذاتی خواہش ہے کہ سبی سرکٹ بینچ کو بہت جلد شروع کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو جلد انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے اور انہیں کیسز کے سلسلے میں کوئٹہ آنے کی ضرورت محسوس نہ ہو انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ سبی بینچ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرکے آن لائن لائبریری کا جدید سسٹم رائج کیا جائے تاکہ وکلاء اور ججز صاحبان کا رابطہ آپس میں ہواور لائبریریوں کو نئی کتابیں فرائم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ فی الحال ججز کی کمی ہے سرکٹ بینچ کو عارضی طور پر بحال کیا جائے گا جیسے ہی ججز ہمیں مل جائیں گے سبی سرکٹ بینچ مکمل طور پر کام کرے گا انہوں نے کہا کہ لاء کالج سبی کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی انہوں نے مجلس شوری ڈیرہ مراد جمالی کے اختیارات مجلس شوری سبی کے سپرد کردئیے تاکہ کیسوں کی سماعت جاری رہ سکے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کو سبی پریس کلب کے صحافیوں نے لورالائی کے صحافی امیر محمد کی بلا جواز گرفتاری پر توجہ دلاتے ہوئے انصاف فراہم کی درخواست کی انہوں نے کہا کہ پریس کلب تحریری درخواست دے ہم جائزہ لے کر کارروائی کریں گے قبل ازیں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ قاضی فائز کا سبی دسٹرکٹ کورٹ پہنچنے پر ججز نے ان کا پر جوش استقبال کیا جہاں انہیں پولیس کے دستے نے سلامی دی بعد ازاں انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کے صدر میر اختیار خان مرغزانی کی قیادت میں وکلاء سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایک پودا بھی لگایا تھوڑی دیر بعد بلوچستان ہائی کورٹ سرکٹ بینچ سبی کی عمارت کا معائنہ کیا سرکٹ بینچ کی عمارت میں ناقص میٹریل کے استعمال پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور محکمہ بی اینڈ آر کو سختی سے ہدایت کی کہ سرکٹ بینچ ہائی کورٹ کی عمارت دیمک زدہ دروازوں کو نکال کر عمارت کے دیگر خامیوں کو فوری طورپر دورہ کیا جائے تاکہ جلد از جلد ہائی کورٹ سبی سرکٹ بینچ کام شروع کرسکے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں