اکبر بگٹی کے قتل کیخلاف سابق صدر ،وزیراعظم ،وزرائے اعلیٰ بلوچستان ،گورنر بلوچستان سمیت وفاقی اور صوبائی وزراء کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ سیشن جج ڈیرہ بگٹی سبی میں درخواست دائر

منگل 25 اگست 2009 18:43

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2009ء) شہید نواب اکبر خان بگٹی کے قتل کیخلاف سابق صدر سابق وزیراعظم پاکستان سابق وزرائے اعلیٰ بلوچستان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سابق گورنر بلوچستان سمیت سابق وفاقی اور صوبائی وزراء کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ سیشن جج ڈیرہ بگٹی بمقام سبی میں درخواست دائر درخواست پر سماعت تاریخ دو ستمبر 2009مقرر صوبائی پولیس آفیسر بلوچستان اور ایس ایچ او ڈیرہ بگٹی کو نوٹس جاری تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایڈووکیٹ سہیل راجپوت نے نوابزادہ جمیل اکبر خان بگٹی کی جانب سے سیشن جج ڈیرہ بگٹی بمقام سبی میں شہید نواب اکبر خان بگٹی کے قتل کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی درخواست میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف‘ سابق وزیراعظم شوکت عزی‘ سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ‘ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف ‘ سابق گورنر بلوچستان اویس احمد غنی سابقہ صوبائی وزیر داخلہ شعیب احمد نوشیروانی اور دیگر ملوث حکومتی اہلکاروں جس میں صوبائی کابینہ اور حکومتی ادارے شامل ہیں کیخلاف نواب اکبر خان بگٹی شہید کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی گئی ہے درخواست پر سیشن جج ڈیرہ بگٹی بمقام سبی مسٹر جان محمد ہوگر نے درخواست سماعت کی تاریخ دو ستمبر 2009مقرر کی ہے اور ایس ایچ او ڈیرہ بگٹی اور صوبائی پولیس آفیسر بلوچستان کو نوٹس جاری کئے ہیں ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں