کوئٹہ سبی ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہوگئی

جمعرات 28 جون 2007 11:46

سبی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار28 جون 2007) بلوچستان میں بارشوں سے متاثر ہونے والے کوئٹہ سبی ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرکے ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام نے بتایا کہ کوئٹہ سبی ریلوے ٹریک کو بارشوں کے باعث بدھ کی صبح دو مقامات پر نقصان پہنچا تھا جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی تھی تاہم ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرکے جمعرات کے روز ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں