فیروزوالا میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوہلاک‘ 4 فرارہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 ستمبر 2017 11:22

فیروزوالا میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوہلاک‘ 4 فرارہوگئے
فیروز والا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 ستمبر۔2017ء) شرقپور کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوہلاک جب کہ 4 فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

فیروزوالا میں شرقپور کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ اچانک پولیس آپہنچی، ڈاکووں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے 3 ڈاکو ہلاک جب کہ 4 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے، ہلاک ہونے والے ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جب کہ فرارہونے والے ڈاکووں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


متعلقہ عنوان :

شرق پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں