ْشرقپور شریف ،تیز رفتار وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ،خاتون شدید زخمی

جمعہ 30 جون 2017 14:55

ْشرقپور شریف ،تیز رفتار وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ،خاتون شدید زخمی
شرقپور شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2017ء) تیز رفتار وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق اور خاتون شدید زخمی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور انکا بیٹا لاہور جارہے تھے اور ٹیوٹا ویگن بھی شرقپور شریف سے لاہور جارہی تھی کہ اٹاری کے قریب پٹرول پمپ سے موٹر سائیکل سوار پیٹرول ڈلوا کر نکلے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار ویگن نے ٹکر دے ماریجس سے باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کے خاتون شدید زخمی ہو گئی جس کو لاہور میو ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔باپ کی عمر 40سال جبکہ بیٹا 8سال کا ہے ان کا تعلق جڑانوالہ سے بتایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شرق پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں