شرقپور شریف ،بہن کو عید دینے کے لئے جانیوالے نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

جمعرات 15 جون 2017 16:33

شرقپور شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2017ء) ٹریفک حادثے میں 17سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ منڈی فیض آباد کے گورنمنٹ ہائی سکول میں ٹیچر مقصود احمد کا بیٹا حماد لاہور میں اپنی بہن کو عید دینے کے لئے اپنی موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا اور جب لال پلی کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر دے ماری جس سے حماد موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :

شرق پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں