سرگودہا‘ریویوبورڈ میں کوئی بھی امیدوار کوالیفائی نہ کر سکا

بدھ 1 نومبر 2017 15:02

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء)ریویوبورڈ میں کوئی بھی امیدوار کوالیفائی نہ کر سکا ۔آر پی او سرگودہا ڈاکٹر اختر عباس ، ایس پی انوسٹی گیشن بلال افتخار اور ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ غلام جیلانی پر مشتمل ریویوبورڈ برائے بھرتی کنسٹیبلان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کیطرف سے تشکیل دیا گیا تھا جس میں ایسے امیدوار ان جنکو بھرتی کے سلسلہ میں کوئی اعتراض تھا ان کو دور کرنے کے لیے بنایا گیا تھا ان درخواستوںکو چیئرمین ریویو بورڈ آر پی او سرگودہا نے خود سماعت کرتے ہوئے موقعہ پر قد چھاتی کی پیمائش دوبارہ کروائی جس میں کوئی بھی امیدوار کوالیفائی نہ کر سکا ۔

(جاری ہے)

قد چھاتی اور دوڑ میں پاس امیداواران کی فہرستیں این ٹی ایس کوبھجوائی جائیں گی جہاں پر ان کا تحریری امتحان ہوگا۔

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں