سرائے عالمگیر میں دولہے کے دوستوں کی جانب سے سلامی کے طور پر ٹماٹر اور پیاز کا تحفہ

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 21:40

لاہور:(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اکتوبر2017ء) شادی کی تقریب میں دوستوں کی جانب سے دولہے کو سلامی کے طور پر ٹماٹر اور پیاز کا تحفہ دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر میں ایک شادی کی تقریب میں دوستوں کی جانب سے دولہے کو سلامی میں ٹماٹر اور پیاز بطور سلامی پیش کیے گئے تو سب لوگ دنگ رہ گئے۔ جب دوستوں سے اس مذاق کی وجہ پوچھی گئی تو انکا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سبزیوں کی قیمتیں اتنی ذیادہ ہیں کہ یہ عام عادمی کی پہنچ سے باہر ہیں تاہم اسی وجہ سے انہوں نے اپنے دوست کو ایسا مہنگا تحفہ دیا ہے۔

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں