ایڈیشنل سیشن جج سرا ئے عا لمگیر نے توہین رسالت کے ملزم کو سزائے موت سنا دی

3لاکھ روپے نقد جر ما نے کی سزا کا حکم ‘جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ایک سال قید سخت بھگتنا ہو گی

ہفتہ 16 ستمبر 2017 11:33

ایڈیشنل سیشن جج سرا ئے عا لمگیر نے توہین رسالت کے ملزم کو سزائے موت سنا دی
سرائے عالمگیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 ستمبر2017ء) توہین رسالت کا ملزم اپنے انجام کو پہنچ گیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرا ئے عا لمگیر سید عرفان حیدر نے توہین رسالت کے ملزم کو سزائے موت سنا دی اور 3لاکھ روپے نقد جر ما نے کی سزا کا حکم بھی سنایا۔ سرا ئے عا لمگیر کے علاقہ یعقوب آ باد کے ملزم ندیم مسیح نے گذشتہ سال بذریعہ واٹس اپ توہین رسالت ، تو ہین صحا بہ مسیجز کئے تھے۔

(جاری ہے)

ندیم مسیح کے ان پیغامات کی اطلاع اس کے دوست نے دی تھی جس پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔پو لیس تھا نہ سٹی سرا ئے عا لمگیر نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے کیس کا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرا ئے عا لمگیر سید عرفان حیدر نے ڈسٹرکٹ جیل گجرا ت میں ٹرائل کیا اور ساڑھے دس ماہ بعد تو ہین رسالت کا فیصلہ سنا دیا۔جر مانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو ایک سال مزید قیدسخت بھگتنا ہو گی۔ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم کو سزا کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں