اہل پنجاب نے دل و جان محبوب قائد اور کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن محمد نواز شریف پر نچھاور کر دیے ہیں‘پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اتنی محبت کسی سیاستدان کو نہیں ملی‘قوم پوچھ رہی ہے کہ منتخب وزیر اعظم کو کیوںملک کی خدمت سے روکا گیا

آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات ،سیاحت و آئی ٹی مشتاق احمد منہاس کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 11 اگست 2017 15:18

سرائے عالمگیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات ،سیاحت و آئی ٹی مشتاق احمد منہاس دلوں کے وزیر اعظم قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے لاہور کارواں میں ان کے ہمراہ ہیں ۔سرائے عالمگیر میں نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے راجہ مشتاق احمد منہا س نے کہا کہ اہل پنجاب نے دل و جان اپنے محبوب قائد اور کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن محمد نواز شریف پر نچھاور کر دیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اتنی محبت کسی سیاستدان کو نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم پوچھ رہی ہے کہ ان کے منتخب وزیر اعظم کو کسی بنیاد پر ملک کی خدمت سے روکا گیا ہے ۔ مشتاق منہاس نے واضح طور پر کہا کہ نواز شریف پاکستان ہیں انکا ویژن ہی ایشیاپاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا ضامن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جی ٹی روڈ پر کشمیری عوام کی بڑی تعداد نے بھی اپنے محبوب قائد کا والہانہ استقبال کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے جانے سے مسئلہ کشمیر کو سنگین نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر کی قیادت کو بھی نواز شریف کے جانے سے انتہائی دکھ پہنچا ہے ، خود مقبوضہ کشمیر میں بھی اس سے انتہائی اداسی چھا گئی ہے اور ہوکا عالم ہے ۔

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں