سرا ئے عا لمگیر ،روڈ سیفٹی کے حوالے سے مو ٹر وے پولیس کی جی ٹی روڈ پر واک، طلباء کی شرکت

منگل 27 ستمبر 2016 22:07

سرا ئے عا لمگیر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) روڈ سیفٹی کے حوالے سے مو ٹر وے پولیس سرا ئے عا لمگیر کی جی ٹی روڈ پر واک طلباء کی شرکت تفصیل کے مطا بق ایس ایس پی مو ٹر وے پو لیس نعیم حیات ٹوانہ کی خصوصی ہدایت پر مو ٹر وے پولیس سرا ئے عا لمگیر کے ڈی ایس پی اسد داؤد کی قیادت میں جی ٹی روڈ پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے ایک واک کی گئی جس میں اپریشنل آفیسر امجد محمود ، ایڈ من آ فیسر سہیل عارف سمیت دیگر افسران و سنئیر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سرا ئے عا لمگیر چوہدری منور حسین ، طلبا نے خصوصی شرکت کی شرکاء واک نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے ڈی ایس پی موٹر وے اسد داؤد خاں نے کہا کہ ٹریفک قوا نین کی پابندی ہی تہذیب اور ترقی یافتہ قو موں کی نشا نی ہو تی ہے تیز رفتاری ایک سنگین جرم ہے گاڑی چلاتے وقت اپنی حد رفتار میں رہتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے لہٰذا ٹریفک قوا نین پر عملدر آ مد سے ہم ایک مہذب قوم ہو نے کا ثبوت دے سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں