سرا ئے عا لمگیر ،تین گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں

منگل 27 ستمبر 2016 22:06

سرا ئے عا لمگیر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) سرائے عالمگیر ہیڈ جگو پر تین گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی گاڑیاں جل کر خاکستر ، پر اسرار معاملہ سارا دن موضوع گفتگو بنا رہا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق سرا ئے عا لمگیر جگو ہیڈ کے قریب نا معلوم افراد نے رات کی تاریکی میں تین قیمتی کاروں کو آگ لگا دی جس سے تینوں کاریں جل کر خا کستر ہو گئیں گاڑیوں کو لگنے والی آگ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی لوگ دور دراز سے گاڑیوں کو دیکھنے پہنچ گئے گاڑیوں کو آ گ لگنے کا واقعہ موقع سے کوئی ثبوت نہ ملنے سے معمہ بن گیا اور یہ وقو عہ سارا دن شہر بھر میں موضوع بحث رہا جبکہ پولیس کے مطا بق ابھی تک آگ لگا نے یا لگنے کا کوئی سراغ نہ مل سکا عینی شاہدین کے مطا بق آگ کے شعلے آسمان کو چھو رہے تھیآگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرا ئے عا لمگیر ریاض ا لحق گجر ایس ایچ او صدر ملک رضا اعوان ، ایس ایچ او سٹی عارف باگہ اور عملہ سمیت موقع پر پہنچ گئے گاڑیوں کی مالیت 50لاکھ سے زائد بتائی جا تی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں