سرگودھا، ہونہار کھلاڑی محمد عبداللہ کو پاکستان ہاکی ٹیم میں سلیکٹ کرلیا گیا

اتوار 4 ستمبر 2016 17:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) سرگودھا کے ہونہار کھلاڑی پنجاب ہاکی کلب سے تعلق رکھنے والے محمد عبداللہ کو پاکستان ہاکی ٹیم میں سلیکٹ کرلیا گیا ہے محمد عبداللہ گزشتہ کئی سالوں سے پنجاب ہاکی کلب کی نمائندگی کررہے تھے اعلیٰ کارکردگی اور ٹرائل میں پاس ہونے پر انہیں قومی ہاکی ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا ہے محمد عبداللہ کا تعلق انتہائی غریب گھر سے ہے محمد عبداللہ نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ عزت دی ہے یہ میری نہیں بلکہ اہل سرگودھا اور پاکستان کی عزت ہے انشاء اللہ ہاکی کے میدان میں پاکستان کا وقار بلند کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھونگا ہاکی ایسوسی ایشن کے استاد بشیر ‘ جنرل سیکرٹری غفار بلا نے محمد عبداللہ کو قومی ہاکی ٹیم میں شامل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں