سرگودھا،مانیٹرنگ ادارے کی سرکاری سکولوں میں فرضی داخلوں کی نشاندہی

جمعہ 13 مئی 2016 18:29

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء)مانیٹرنگ ادارے نے سرکاری سکولوں میں فرضی داخلوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اپنی حالیہ رپورٹ میں ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ مختلف سرکلز میں تعینات 39ٹیموں کی طرف سے ضلع کے 1998سکولوں کی فیزیکل چیکنگ کے دوران جہاں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا وہاں ریکارڈ کی چھان بین کے بعد انرولمنٹ اور حاضریوں کے درمیان واضح فرق بھی سامنے آیا ہے ، حاضری رجسٹرز کے مطابق مذکورہ سکولوں میں نئے داخلوں سمیت مجموعی طور پر طلباء وطالبات کی تعداد 3لاکھ36ہزار978ہے مگر ان میں سے 65.5فیصد بچے ریگولر سکول آتے ہیں جبکہ34.5فیصد بچوں کا کچھ پتا نہیں کہ یہ بچے صرف داخلہ کروانے آئے تھے یا سکولوں کی انتظامیہ کی طرف سے فرضی اندراج کئے گئے ہیں اس سلسلہ میں مانیٹرنگ ادارے نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو فوری نوٹس لینے کی سفارش کی ہے�

(جاری ہے)

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں