سرائے عالمگیر میں کنوئیں کی کھدائی کے دوران تودہ گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے

بدھ 30 مارچ 2016 18:46

سرائے عالمگیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) سرائے عالمگیر میں کنوئیں کی کھدائی کے دوران تودہ گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

گاؤں بکوہل جٹاں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد محمد اسلم، محمد احسان اور محمد عدنان کنوئیں کی کھدائی کر رہے تھے کہ مٹی کا تودہ گر گیا جس سے تینوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ مقامی افراد نے دبنے والے تینوں افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔ مرنے والوں میں محمد اسلم اور محمد عدنان چچا بھتیجا تھے۔

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں