سرائے عالمگیر،کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

پیر 18 مئی 2015 11:19

سرائے عالمگیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 مئی۔2015ء)سرائے عالمگیر کے نواحی گاوٴں قصبہ کے قریب نہر اپر جہلم میں کار گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے،ڈوبے گئے پانچوں افراد کی لاشیں کو نہر سے نکال لیا گیا۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے گاوٴں کوہل کا رہائشی خاندان فوتگی میں شرکت کے لیے سرائے عالمگیر کے نواحی گاوٴں باولی جا رہے تھے۔ قصبہ کے قریب خراب موسم اور تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر نہر اپر جہلم میں جا گری۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت کار کو رات گئے نہر سے نکال لیا۔ کار میں موجود 4 خواتین سمیت 5 جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ اطلاع ملنے پر لواحقین موقع پر پہنچ گئے۔ لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں