کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا میں ہونیوالی آج پولنگ کیلئے ایک پولنگ اسٹیشن کو ٹینٹ میں ہی بنایا گیا

جمعہ 24 اپریل 2015 17:26

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا میں ہونیوالی آج پولنگ کیلئے ایک پولنگ اسٹیشن کو ٹینٹ میں ہی بنایا گیا ہے تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 7 باجوہ کالونی کے مردانہ پولنگ اسٹیشن کو سرکاری عمارت نہ ہونے کے باعث ٹینٹ لگا کر قائم کیا گیا ہے جسے ٹینٹ پولنگ اسٹیشن کا نام بھی دیا گیا ہے کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے وارڈ نمبر 7 کے اس مردانہ پولنگ اسٹیشن کو کیٹگری بی میں رکھا گیا ہے۔,

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں