سرگودھا،ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم کو( کل)تختہ دار پر لٹکایا جائیگا

بدھ 22 اپریل 2015 20:23

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی 22اپریل۔2015ء) ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں قتل کے ایک اور مجرم کو آ 23 اپریل کوتختہ دار پر لٹکایا جائیگا ذرائع کے مطابق تقریباً 17 سال قبل سرگودھا کے رہائشی گل محمد نے خوشاب میں گھریلو جھگڑے پر اپنے کمسن سالے شہباز کو قتل کرکے اسکی نعش دریائے جہلم میں بہا دی تھی قتل کے مجرم کو آج پھانسی پر لٹکا دیا جائیگا جس کے ورثاء سے اس کی آخری ملاقات کروا دی گئی ہے ملزم گل محمد سرگودھا کے علاقہ لڈے والا کا رہائشی ہے جس کے خلاف19 مارچ 1999 کوتھانہ خوشاب میں بجرم 302 بی مقدمہ قتل درج ہوا جس میں گرفتار ہو کر جیل میں بند ملزم گل محمد کو ڈسٹرک اینڈ سیشن جج خوشاب منظور حسین ملک نے 31 مئی2000 کو اپنے فیصلہ میں سزائے موت ایک لاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی جرمانہ دو سال قید کی سزا کا حکم سنایا اس فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ میں اپیل نمبر 361 جے 19 دسمبر2005جبکہ عدالت اعظمی میں اپیل نمبر 669،29 مئی 2006کو خارج ہوئیں تو 11 جولائی کو صدر مملکت کے پاس رحم کی اپیل بجھوائی گئی جو 7 اپریل 2015 کو خارج ہوئی تو خوشاب عدالت نے بلیک وارنٹ جاری کئے جن کے مطابق آج ملزم کی سزائے موت پر عمل درآمد ہو گا اسے پھانسی دی جائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کے ورٖثاء سے صلح کیلئے آخری کوشش جاری ہے اگر رات گئے تک صلح نہ ہوئی تو آج گل محمد کو پھانسی دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں