سرگودھا ‘کنٹونمٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات ‘ دس حلقوں میں خاتون سمیت 65امیدوارون میدان میں آگئے

بدھ 15 اپریل 2015 13:34

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء ) سرگودھا میں کنٹونمٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے دس حلقوں میں ایک خاتون سمیت 65امیدوارون کے درمیان مقابلہ ہو گا جن کو پارٹی اور دیگر نشانات الاٹ ہیں ذرائع کے مطابق ان میں وارڈ نمبر1سے تین امیدواران میں مسلم لیگ ن کے ملک محمد اشرف ،تحریک انصاف کے محمد اویس ظہور،آزاد خالد سلیم ،وارڈ نمبر 2سے چار امیدواران میں مسلم لیگ ن کے بلال خا لد،تحریک انصاف کے محمد اشرف ،پیپلز پارٹی کے شاہدمحمود،آزادمحمد اقبال،وارڈ نمبر 3سے آٹھ امیدوارون میں مسلم لیگ ن کے محمد شہزاد،تحریک انصاف کے بشیر احمد،پیپلز پارٹی کے کامران رشید،آزاد محمد اشرف،محمدجواد خرم،محمد راحیل صدیق،محمد یوسف،ظفر احمد،وارڈنمبر 4سے تین امیدواران میں مسلم لیگ ن کے عرفان مذمل،تحریک انصاف کے امداد حسین،آزاد محمد ذوالفقار،وارڈ نمبر 5 سے پانچ امیدواران میں مسلم لیگ ن کے محمد اکرم،تحریک انصاف کے ایاز خان،آزاد فیض الحسن،عمر فاروق،محمد یا مین،وارڈ نمبر 6سے سات امیدواران میں مسلم لیگ ن کے زوار حسین،تحریک انصاف کے محمد ارشد،پیپلز پارٹی کے محمد بشیر،آزاد عنائت حسین،محمد جاوید،محمد ثناء اللہ،شکیل جہانگیر،وارڈ نمبر 7سے گیارہ امیدواران میں مسلم لیگ ن کے فرحت بشیر،تحریک انصاف کے محمد آصف،پیپلز پارٹی کے وقار علی ،آزاد اعجاز رسول،ازاق مہشہ،منظور احمد،میاا طفیل ،محمد اشرف،محمد شاہد، نوید اسلم ،نعمان رشید،وارڈ نمبر8سے گیارہ امیدواران میں مسلم لیگ ن کے شاہد عزیز،تحریک انصاف کے فیاض احمد،پیپلز پارٹی کے جبار عباس،آزاداختر علی،غلام عباس ،محمد وسیم،جنید علی ،صابر علی تبسم،خاتون نازیہ قمر،وارڈ نمبر 9 سے چھ امیدواران میں مسلم لیگ ن کے ساجد اقبال، تحریک انصاف کے نذیر خان ،پیپلز پارٹی کے صداقت علی ،آزاد آصف ،توقیر اشرف، محمد ظفر خان ،وارڈ نمبر10سے سات امیدوارون میں پیپلز پارٹی کے زائد اختر ،آزادامجد علی،مہندی حسن،محمد افضل،ندیم اختر،سجاد احمد،طارق محمود،شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں