ساہیوال، غلہ منڈی میں دہشتگر دی کے اشتہاری مجرم کی پولیس پر فائرنگ ،محنت کش گو لیاں لگنے سے شدید زخمی، مجرم گرفتار

بدھ 28 دسمبر 2016 21:35

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) غلہ منڈی کے بھرے بازار میں دہشت گر دی کے اشتہاری ملزم کی پولیس پر فائرنگ ایک محنت کش نثار احمد گو لیاں لگنے سے شدید زخمی ۔نثار احمد کو سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے دہشت گر دی کا اشتہاری مجرم شہزاد گرفتار ۔واقعات کے مطابق 31مئی 2016کو ملزم شہزاد نے ڈسپنسری روڈ پر دشمنی کی بناء پر ایک نوجوان کو گو لیاں مار کر زخمی کر دیا تھا جس کے بعد جب پو لیس غلہ منڈی ملزم کو گرفتار کر نے کے لئے گئی تو ملزم نے پو لیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس پر فائرنگ کے نتیجہ میں کانسٹیبل ریاض احمد گو لیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا جس پر پولیس غلہ منڈی نے 31مئی 2016کو دو مقدمات ملزم شہزاد کے خلاف 24,353اور 186ت پ اور 7انسداد دہشت گر دی ایکٹ کے تحت درج کر لئے تھے جس کے بعد ملزم شہزاد رو پوش ہو گیا جسے پولیس نے اشتہاری مجرم قرار دے دیا تھا ۔

(جاری ہے)

اشتہاری شہزاد کی غلہ منڈی کی ایک دوکان پر موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس غلہ منڈی نے پولیس کے اے ایس آئی کا شف کی قیادت میں چھا پہ مارا تو ملزم نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی لیکن فائرنگ کی زد میں ایک محنت کش نثار احمد آگیا اور گو لیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔پولیس تھانہ غلہ منڈی نے تعاقب کر کے مجرم شہزاد کو گرفتار کر لیا اور مجرم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے زخمی نثا ر احمد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں