بغیر اطلاع مکان کرائے پر دینے پر21افرادکیخلاف مقدمہ ‘14گرفتار

بدھ 28 دسمبر 2016 20:10

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء)رہائش گاہیں کرائے پر دیکر تھانے میں اطلاع نہ دینے پر21افرادکیخلاف مقدمہ درج‘14 کوگرفتار کرلیاگیا، تفصیل کے مطابق ساہیوال کے علاقوں گارڈن ٹائون‘ پیپلزکالونی ‘لکڑ منڈی‘ دبئی گارڈن ‘عنائت الٰہی کالونی‘ 85/6-R ‘کو ٹ الہ دین ‘ظہیر سٹی‘ بھٹونگر ‘قصبہ نور شاہ‘ 50/G-Dاور62/4-R میں 21افراد نے اپنی رہائش گاہیں کرائے پر دیکر متعلقہ تھانوں کو اطلاع نہیں کی تھی جس پر پولیس نے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ 14ملزمان محبوب عالم ‘الطاف حسین‘ اظہر حسین ‘محمد شفیق‘ صابر ‘ محمد علی ‘اعظم ‘بلال ‘ماجد ‘محمد رمضان ‘محمد یعقوب ‘خضر حیات اور نذیر احمد کو گرفتارکرلیاہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں