ساہیوال، پولیس کی جعلی نمبر پلیٹ لگاکر گھومنے والا ملزم گرفتار

بدھ 28 دسمبر 2016 20:09

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) محکمہ پولیس کی جعلی نمبر پلیٹ لگاکر گھومنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ، تفصیل کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں120/9-Lمیں ایک نوجوان فیصل اپنی موٹرسائیکل پر محکمہ پولیس کی جعلی نمبرپلیٹ لگا کر گھوم رہاتھا کہ اس دوران پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی محسن ریاض نے اسے روک کر چیک کیا تو ملزم محکمہ پولیس میں ملازمت نہیںکرتا ، پولیس تھانہ کمیر نے ملزم کو گرفتارکرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں