ساہیوال میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ڈھولچی زخمی، حالت نازک

بدھ 28 دسمبر 2016 19:53

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ڈھولچی شدیدزخمی ہوگیا جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں 105/9-L میں شادی میں مہندی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران ایک نوجوان نے خوشی میں ہوائی فائرنگ کر دی تو ایک گولی ڈھولچی میاں خان کولگ گئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں