ساہیوال عارف والا روڈ ڈاکوئوں نے ناکہ پر ڈرائیور کو گو لی مار دی اور لنڈن پلٹ کو لوٹ لیا

بدھ 28 دسمبر 2016 14:21

ساہیوال عارف والا روڈ ڈاکوئوں نے ناکہ پر ڈرائیور کو گو لی مار دی اور لنڈن پلٹ کو لوٹ لیا
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) ساہیوال عارف والا روڈ پر کمیر کے قریب نا کہ لگا کر ڈاکوئوں نے APVگاڑی کے ڈرائیور غلام اصغر کو اشارہ پر گا ڑی نا رو کنے کی بنا پر گو لی مار دی اور ڈرائیور اس کے ساتھی لنڈن پلٹ سے ایک لاکھ با رہ ہزار رو پے کی نقدی اور مو بائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ واقعات کے مطابق عارف والا کا اشتیاق احمد اپنے خاندان کے ہمراہ لنڈن گیا ہوا تھا اور اس کے بیوی بچے پاکستان آئے ہوئے تھے منگل کی رات کو اشتیاق احمد نے اپنے بیوی بچوں کو لاہور ائر پورٹ APVگاڑی نمبر 6690/LEپر چھوڑنے گیا ائر پورٹ سے واپس عارف والا آرہے تھے جب وہ کمیر والا پل سے کراس کر رہے تھے تو ڈاکوئوں نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ بلاک کر رکھی تھی ۔

ڈاکوئوں نے ڈرائیور کو گاڑی روکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور غلام اصغر نے گاڑی کسی متبادل راستہ سے نکالنے کی کو شش کی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں غلام اصغر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور ڈاکوئوں نے غلام اصغر ڈرائیور اور اشتیاق احمد لنڈن پلٹ سے ایک لاکھ بارہ ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غلام اصغر کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ساہیولا دا خل کرا دیا گیا ہے یہاں اس کی حالت نا زک ہے پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں