ساہیوال،جعلی زرعی ادویات فروخت کرنیوالے 5افرادکیخلاف مقدمات درج

منگل 27 دسمبر 2016 22:02

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) جعلی زرعی ادویات فروخت کرنیوالے 5افرادکیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے، تفصیل کے مطابق مائی والی مسجد کے قریب طارق وغیرہ جعلی زرعی ادویات فروخت کررہے تھے کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرزراعت کلیم نثار نے ایگری لینڈ زرعی ادویات کے نمونے لیکر لیبارٹری کو بھجوادیئے ، نمونے غیر معیاری آنے پر پولیس تھانہ فرید ٹائون نے ڈیلر طارق ‘سیلز آفیسر ایگر ی لینڈغلام یاسین اورچیف ایگزیکٹوسہیل عارف کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے، پولیس نے زرعی انسپکٹر محمد اقبال شاہد کی رپورٹ پر جعلی ادویات فروخت کرنے پر شہزاد وغیرہ دو افراد کیخلاف بھی مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں