آل پنجاب مقابلہ مضمون نویسی میں ساہیوال کی طالبہ کی دوسری پوزیشن

منگل 27 دسمبر 2016 22:02

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منعقدہونیوالے یوتھ فیسٹول کے آل پنجاب مقابلہ مضمون نویسی میں ساہیوال کی طالبہ مناہل فاطمہ نے سیکنڈپوزیشن حاصل کرکے ساہیوال ڈویژن کانام روشن کردیا، تفصیل کے مطابق ساہیوال ڈویژن کے مقابلہ مضمون نویسی میں ڈی پی ایس کی طالبہ مناہل فاطمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے آل پنجاب مضمون نویسی کیلئے کوالیفائی کیاتھا ،گزشتہ ہفتہ ہونیوالے فائنل مقابلہ میں ساہیوال ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے مناہل فاطمہ نے پورے پنجاب میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے ساہیوال کانا م روشن کر دیا ہے، مناہل فاطمہ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس مقام تک پہنچانے میں اپنے والد میاں شاہد رامے ، سکول کے اساتذہ اورانتظامیہ نے اہم کرداراداکیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں