عوامی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا طرہ امتیاز ہے، کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ

پیر 26 دسمبر 2016 18:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) عوامی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا طرہ امتیاز ہے ملک وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی منازل تیزی سے طے کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ سٹینڈرڈ ڈویلپمنٹ گولز پروگرام کے تحت بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایم این اے ریاض الحق جج ‘ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس‘ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قاری خالد مجید سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

انہو ںنے مزید بتایا کہ نئے بلدیاتی نظام میں ایم این ایز اور ایم پی ایز کو مختلف سکیمز کیلئے ایک ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کئے جائیں گے جن میں سے پچاس کروڑ ہر ایم این اے جبکہ بقیہ پچاس کروڑ ایم پی اے کیلئے مختص ہونگے جن کو وہ اپنے علاقوں میں بجلی ‘گیس‘نئے سکولوں کی تعمیر و نایاب سہولیات کی فراہمی ‘ہسپتالوں کی سہولیات کے علاوہ دیگر دیہی و شہری ترقیاتی سکیمز پر خرچ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دیگر محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان سکیمز کو بھر پور طریقے سے مکمل کرنے کیلئے ہر ادارہ اپنی ٹیمگروپ بنائے اور ترجیحی بنیادوں پر ان پر اپنی توجہ مرکوز کرے۔وہاں پر موجود عوامی نمائندوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے تا کہ عوام کی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

کمشنر ساہیوال نے کہا کہ عوامی نمائندے جلد از جلد اپنی سکیمز کی تفصیلات بمعہ تخمینہ جات انکو بھجوائیں تا کہ بلا تاخیر کام شروع کیا جائے مزید براں انہوں نے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ دیئے گئے بجٹ میں اپنی سکیمز مکمل کرنے کی کوشش کریں کسی بھی سستی یا کوتاہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ وہ ذاتی طو رپر ہفتہ وار ان تمام سکیمز کو ریویو بھی کریں گے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں