ساہیوال ،ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3افراد جاں بحق، خاتون زخمی

پیر 26 دسمبر 2016 18:10

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2لڑکیوں سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی ، تفصیل کے مطابق محمدپور روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار مظہراقبال ‘عطیہ بتول اورشیریں شہزادی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ثناء بی بی شدیدزخمی ہو گئی جسے ریسکیو 1122کے عملہ نے طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ،پولیس تھانہ بہادر شاہ نے ٹرالی ڈرائیور ساجد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں