ساہیوال‘ ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی ‘طلائی زیورات‘3موٹرسائیکلیں ‘موبائل فون چرالئے گئے

اتوار 25 دسمبر 2016 21:00

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان لاکھوں روپے نقدی ‘طلائی زیورات‘ 3موٹرسائیکلیں ‘موبائل فون وغیرہ لے اڑے ۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 134/9-Lکے قریب ہوئی یہاں ضمیر احمد خان رات کے وقت اپنی موٹرسائیکل نمبری 3434/SLLپر ریلوے روڈ سے گھر واپس جارہا تھا کہ راستے میں دو نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر موٹرسائیکل مالیتی 1لاکھ 5ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے ۔

دوسری واردات ٹھٹھہ مانک میں ہوئی یہاں عمران مقصود اپنے عزیزوں عبدالقیوم اور مبشر کے ہمراہ موٹرسائیکل نمبری 6677/SLKپر رات کے وقت گھر سے نورشاہ جارہا تھا کہ راستے میں منصب علی وغیرہ 4ملزمان نے موٹرسائیکل ‘موبائل فون اورنقدی وغیرہ مالیتی 83ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دیگر وارداتوں لالہ زار کالونی میں نامعلوم ملزمان نے احمد وقاص کے گھر تالے توڑ کر نقدی ‘ طلائی زیورات مالیتی 2لاکھ 15ہزار روپے ‘ پاک ایونیو میں سلیم فرانسس کے گھر کو نقب لگا کر نامعلوم ملزمان نے گھر سے موٹرسائیکل اور طلائی زیورات وغیرہ مالیتی 2لاکھ 81ہزار روپے ‘90/9-Lمیں الله یار کے گھر کے باہر سے نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل نمبری 3108/SLMمالیتی 35ہزار روپے چرالی ۔

پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں