ساہیوال ، دھند کے باعث موٹر سائیکل ٹریکڑ ٹرالی سے ٹکرا گیا ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

اتوار 25 دسمبر 2016 20:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) ساہیوال اڈا محمد پور روڈ کے نزدیک دھند کے باعث موٹر سائیکل ٹریکڑ ٹرالی سے ٹکرا گیا ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پر ایک خاندان کے چار افراد شادی کی تقریب سے فارغ ہو کر واپس اپنے گائوں جا رہے تھے کے راستے میں موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 45 سالہ مظہر،20 سالہ شہزادی اور 10 سالہ لڑکی پھول جاں بحق ہو گئی جب کے تیرہ سالہ ثناء زخمی ہو گئی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں