ساہیوال ،والدین سے جھگڑنے کے بعد 2 نوجوان لڑکیوں نے زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

اتوار 25 دسمبر 2016 19:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) آج یہاں والدین سے جھگڑ کر ایک نوجوان18سالہ لڑکی اور ایک شادی شدہ سمیت دو لڑکیوں نے زہر پی کر خود کشی کر لی دونوں جاں بحق ۔

(جاری ہے)

چک 9-108ایل کے نذیر احمد کی بیٹی صائمہ کی شادی کے مسئلہ پر اس کے والدین سے جھگڑا ہو گیا لیکن والدین نے اس کی مرضی کے خلاف شادی طے کر دی جس پر صائمہ نے گندم میںرکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں اور بیہوش ہو گئی جسے سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

فرید ٹائون میں ایک شادی شدہ گھریلوں ملازمہ صاعقہ نے اپنے خاوند فیض احمد سے روٹھ کر میکے چلے گئی والدین نے اسے اس کے خاوند کے گھر جانے کے لیے ضد کی تو والدین سے جھگڑکر زہر پی لیا جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتا ل ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں