ساہیوال ،قادر آباد کول پاور پراجیکٹ کے زیر تعمیر منصوبہ کے ٹاور سے گر کر ایک چینی ورکر شدید زخمی

اتوار 25 دسمبر 2016 19:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) قادر آباد کول پاور پراجیکٹ ساہیوال کے زیر تعمیر منصوبہ کے ٹاور سے گر کر ایک چینی ورکر شیو فالک شدید زخمی جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال کے نیورو سرجری وارڈ میں داخل کر ادیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زیر تعمیر منصوبہ کول فائر پاور پراجیکٹ کے ٹاور پر چڑھ کر چینی انجینئر اور ورکر کام کر رہے تھے کہ ایک ورکر شیو فالک کا پائو ں پھسل گیا جس سے گرنے کے سبب شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں