ڈی سی او ساہیوال کاچیئر مین ، وائس چیئر مین، مئیر اور ڈپٹی میئر کو الاٹ کیے جانیوالے دفاتر کا دورہ

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:10

ساہیوال۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوارڈ نیشن آفیسر شوکت علی خان کھچی نے پنجاب گورنمنٹ کی خصوصی ہدایت پر چیئر مین اور وائس چیئر مین ضلع کونسل کو الاٹ کیے جانیوالے دفاتر کیلئے ضلع کونسل ہال اور مئیر و ڈپٹی میئر کو بلدیہ میںالاٹ کیے جانیوالے دفاتر کا اچانک دورہ کیا اور تزئین و آرائش کے جاری کام کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے فنانس اور بلڈنگ کے ای ڈی اوز کو ہدایت کی کہ تزئین و آرائش کا یہ کام 31 دسمبر سے پہلے ہر صورت میں مکمل کیا جائے تا کہ دفاتر متعلقہ حکام کے حوالے کیے جا سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تزئین کے کام میں کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے ۔دریں اثنا ڈی سی او شوکت علی خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کا اچانک دورہ کیا اور ایمر جنسی ‘میڈیکل اور سرجیکل وارڈز میں عوام کو دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا ۔

ڈی سی او نے دورے کے دوران عدم موجود دو ڈاکٹروں ڈاکٹر شہزاد اور اور ڈاکٹر عتیب کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ان ڈاکٹروں کی فوری جواب طلبی کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں