ساہیوال میںآج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت انتہائی عقیدت واحترام سے منایاجائے گا

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:10

ساہیوال۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) ساہیوال میںآج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت انتہائی عقیدت واحترام سے منایاجائے گا جبکہ مسیحی برادری 25دسمبر کو کرسمس ڈے کے طور پر منائے گی اور گرجا گھروں میں عبادت کریگی۔ ساہیوال میں مختلف مقامات پر سماجی‘ سیاسی‘ سرکاری و نجی سطح پرقائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر تقاریب منعقد ہونگی جس میں بابائے قوم کی شخصیت اور ان کی پاکستان کیلئے خدمات پروشنی ڈالی جائے گی۔

(جاری ہے)

مختلف تنظیموں کی طرف سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے عنوان پر سیمینار ہونگے۔ مسلم لیگ ن کے زیرا ہتمام مختلف مقامات پر تقاریب منعقد ہونگی۔ دریں اثناء ڈی پی او ساہیوال عاطف اکرام نے گرجاگھروں و دیگرحساس مقامات اور سرکاری عمارتوںکی نگرانی کے سلسلہ میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے ہیں اور 78چرچز پر 500سے زائد پولیس افسران و اہلکاران کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی ہیں۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک شخص یا کوئی مشکوک چیز نظر آنے پر فوری متعلقہ پولیس یا ریسکیو 15 پر اطلاع کریں تاکہ دہشتگردی جیسے واقعات سے بچاجاسکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں